میاں محمد نواز شریف کی مخلص 249 وفادار اور قابل اعتماد ساتھی ہیں اور انکا اوڑھنا بچھونا مسلم لیگ ن ہے . شازیہ سہیل میر

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کی جنرل سیکرٹری اور خاتون ممبر رکن اسمبلی شازیہ سہیل میر نے اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد گوجرانوالہ میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ کی حقیقت آہستہ آہستہ عوام کے سامنے آشکار ہوتی جارہی ہے۔جے آئی ٹی نے صرف مخصوص گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے اور اہم گواہوں کو نظر انداز کردیا گیا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ رپورٹ ذہن میں پہلے سے طے شدہ ہدف رکھ کر تحریر کی گئی ہے۔میاں نواز شریف پر آفشور کمپنی کا مالک ہونے کا الزام جے آئی ٹی کے تعصب کو ظاہر کرتا ہے۔ خوشی کے شادیانے بجانے اور مٹھائیاں تقسیم کرنے والے سوگ منانے کی تیاریاں کرلیں کیونکہ ان جھوٹے الزامات سے وزیراعظم میاں نواز شریف کو ان کے عہدے سے نہیں ہٹایاجاسکتا ہے اور عدالت عظمیٰ سے وہ ایک مرتبہ پھر سرخرو ہوکر نکلیں گے۔ممبر اسمبلی محترمہ شازیہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ میاں محمد نواز شریف کی مخلص 249 وفادار اور قابل اعتماد ساتھی ہیں 249 اور انکا اوڑھنا بچھونا مسلم لیگ ن ہے اور رہیگا 249 بطور مسلم لیگی وہ اپنے اپنے مرکزی قائد و صدر پاکستان مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف سے بے پناہ عقیدت و محبت رکھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ہر مشکل اور اچھے وقت میں ہم ہمیشہ میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کیساتھ رہے کیونکہ ہمارا مرنا جینا قائد اور مسلم لیگ ن کیساتھ ہے اور اسوقت پاکستان بلکہ عالم اسلام میں میاں محمد نواز شریف ہی وہ واحد شخصیت ہیں جو ناصرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر گامزن ہے اور جس کا مشن خوشحال اور ترقی یافتہ ایسا پاکستان بنانا ہے جہاں کوئی بیروزگار نہ ہو 249 بلکہ تعلیم 249 صحت اور دیگر بنیادی ضروریات کی وافر سہولیات ہر پاکستانی کو میسر ہوں یہی وجہ ہے کہ میرے قائد نے چین سے معاہدہ کرکے سی پیک جیسے عظیم الشان منصوبے کی بنیاد رکھی جس سے پاکستان میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا 249 جہاں اک طرف ملک بھر میں نئی سڑکیں 249 موٹر ویز 249 ریلوے 249 ہسپتال 249 ایئر پورٹ اور بندرگاہیں بنیں گی وہاں دوسری طرف سینکڑوں 249 ہزاروں فیکٹریوں کے قیام سے اہل پاکستان اور روزگار میسر ہو گا اور اصل میں ملک اور اسلام دشمن عناصر کو عوامی فلاح و بہبود کے یہ منصوبے ہضم نہیں ہو رہے جسکی وجہ سے وہ غیر سیاسی و غیر جمہوری انداز میں سازشیں کرکے میاں نواز شریف کو ہٹانا چاہتے ہیں لیکن انشاء اللہ مخالفین پہلے کیطرح ناکام و نامراد ہونگے ۔انکا مزید کہنا تھا کہ آج کے پارلیمانی اجلاس میں تمام اراکین نے میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کے تمام مخلص ساتھی انکیساتھ ہیں کل بھی انکے ساتھ تھے اور انشاء اللہ آئندہ بھی انکیساتھ رہنگے