پاکستان
میاں صاحب کو تھکا کر ہرانا چاہتے ہیں،آصف زرداری
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ان کے اگلے جلسے میں گونوازگوکا نعرے لگے گا، وہ میاں صاحب کو تھکا کر ہرانا چاہتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ ان کی طرف آنا چاہ رہے ہیں، انہیں ڈرایا جارہا ہے، میاں صاحب کے بارے میں سوال پر آصف زرداری نے کہا کہ میاں صاحب مشکل میں نہ ہوں تو رابطہ نہیں کرتے،ان سے ملاقات کرلی تو کہا جائیگا کہ ڈیل کرلی اورڈیل کے نام پر کارکن مایوس ہونگے۔
آصف زرداری نے کہا کہ ان کے لوگوں کو پولیس نہیں، کوئی اور اٹھا رہا ہے، ان کے کتنے بھی لوگ اغوا ہوجائیں، انہیں فرق نہیں پڑتا۔