پاکستان

میانوالی فوڈ انسپکٹروں کی دوڑیں لگوانے والی وزیراعلیٰ پنجاب کی جعلی انسپکشن ٹیم گرفتار

گرفتار ملزمان کا تعلق ضلع قصور سے ہے….
وزیراعلیٰ پنجاب کی انسپکشن ٹیم بن کر فوڈ انسپکٹروں کو لوٹنے والی جعلی ٹیم کو میانوالی پولیس نے گرفتار کر لیا…
گرفتار ہونے والے ملزمان میں محمد جاوید نعیم اور اکبرعلی شامل..
ملزمان خود کو وزیراعلیٰ پنجاب کی انسپیکشن ٹیم بتاتے
اور فوڈ انسپکٹروں کے خلاف کاروائی کرنے کی دھمکی دیکر رقم کا مطالبہ کرتے تھے۔.
تینوں ملزمان کا تعلق ضلع قصور سے ہے۔
گندم خریداری سنٹر میانوالی پر موجود افسران کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر میانوالی
رانا محمد حسین نے انسپکشن ٹیم کی جانچ پڑتال کے بعد جعلی ٹیم کو تھانہ سٹی
پولیس کے حوالے کردیا….
ملزمان سبز نمبر پلیٹ والی ٹیوٹا کرولا کار نمبری LEB/4057 میں سوار تھے۔….
پولیس نے ملزمان سے جعلی اتھارٹی کارڈ ،
پریس کارڈ ،
شناختی کارڈ اور
فوڈ انسپکٹروں کو ہراساں کرکے لی ہوئی رقم /-35000 روپے برآمد کرلی۔…

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button