ایڈیٹرکاانتخاب

میانمر :فوج کی روہنگیا مسلمانوں کے دیہات پر فائرنگ ، 30 افراد قتل

میانمر کی فوج نے روہنگیا مسلمانوں کے دیہات پر فائرنگ کرکے تیس افراد کو قتل کر دیا اور سیکڑوں گھروں کو جلا دیا ۔ میانمر کی مغربی ریاست رخائن کے روہنگیا مسلمان ایک بار پھر نشانے پرہیں ۔ تازہ واقعات میں میانمر کی فوج نے رخائن کے کچھ دیہات میں گن شپ ہیلی کاپٹروں سے فائرنگ کی جس سے تیس افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق رخائن میں چار سو تیس گھروں کو جلایا دیا گیا ۔ برما کی حکومت نے آزاد میڈیا کی رخائن تک رسائی پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے جس کی وجہ سے اصل صورتحال کا پتہ نہیں لگایا جاسکا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button