انٹرنیشنل

میانمار کے ہندوؤں کو بھارت میں پناہ کی اُمید

نئی دہلی 23 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
واپس میانمار نہیں جانا چاہتے نہ مسلم اکثریتی بنگلہ دیش میں نہیں رہنا چاہتے ہیں،ہندوخاتون کی گفتگو
میانمار میں ہونے والی پرتشدد کارروائیوں کے بعد بہت سے روہنگیا ہندو بھی فرار ہو کر بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔ اب ان ہندوؤں کو امید ہے کہ بھارت میں نریندر مودی کی قوم پرست حکومت انہیں اپنے ملک میں پناہ دے دے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے جنوب مغرب میں اکثریتی ہندوؤں کے علاقے میں ایک مرغی خانے کو صاف کرنے کے بعد وہاں تقریبا پانچ سو روہنگیا ہندوؤں کو پناہ دی گئی ہے۔
یہ شیلٹر ان مہاجر کیمپوں سے صرف چند کلومیٹر ہی دور ہے جہاں تقریبا چار لاکھ اکیس ہزار روہنگیا مسلمانوں کو رکھا گیا ہے۔ان ہندوؤں کا بھی کہنا تھا کہ وہ واپس بدھ اکثریتی میانمار جانے سے خوفزدہ ہیں لیکن یہ مسلم اکثریتی بنگلہ دیش میں بھی نہیں رہنا چاہتے۔ میانمار سے فرار ہو کر بنگلہ دیش پہنچنے والی ایک ہندو خاتون نیرانجن رودرا کا نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ بھارت کو ہندوستان اسی وجہ سے کہتے ہیں کہ وہ ہندوؤں کی سرزمین ہے۔
ہم بس بھارت میں پرامن زندگی چاہتے ہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں چاہتے۔ شاید یہ چیز ہمیں نہ تو میانمار اور نہ ہی بنگلہ دیش میں ملے۔‘‘ وہاں موجود دیگر ہندوؤں کا بھی کہنا تھا کہ وہ میڈیا کے ذریعے اپنا پیغام بھارتی حکومت تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button