میانمار اور بنگلہ دش کی سرحدوں پر بارودی سرنگیں بچھائے جانے کا انکشاف
ڈھاکہ 7 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
بارودی سرنگیں بچھا رہے ہیں تاکہ بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مسلمان واپس نہ لوٹ سکیں،بنگلہ دیشی حکام
بنگلہ دیشی حکومتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میانمار کے سکیورٹی دستے سرحدوں پر بارودی سرنگیں بچھا رہے ہیں تاکہ بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مسلمان واپس نہ لوٹ سکیں۔عرب ٹی وی کے مطابق بنگلہ دیشی حکومتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میانمار کے سکیورٹی دستے سرحدوں پر بارودی سرنگیں بچھا رہے ہیں تاکہ بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مسلمان واپس نہ لوٹ سکیں، ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے خبردار کیا ہے کہ بے وطن روہنگیا کمیونٹی کو ’نسل کشی‘ کا سامنا ہے۔
میانمار کے اس بحران کے نتیجے میں چار سو افراد ہلاک جبکہ ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔ انسانی حقوق کے اداروں نے ینگون حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ راکھین میں روہنگیا کمیونٹی کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو فوری طور پر روک دے۔