مہنگائی اور قوت خرید: رواں سال عید الاضحیٰ پر قربانی میں کتنی کمی واقع ہوئی؟

10 جون 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ / VOC اردو
پاکستان، لاہور
—
مہنگائی اور قوت خرید: رواں سال عید الاضحیٰ پر قربانی میں کتنی کمی واقع ہوئی؟
پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن اور مویشی پال کسانوں کے مطابق رواں سال عید الاضحیٰ پر تقریباً 6 لاکھ سے 10 لاکھ کم جانور قربان کیے گئے۔
پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق عید الاضحٰی پر مجموعی طور پر 69 لاکھ 77 ہزار جانور قربان کیے گئے، جن میں 30 لاکھ گائیں، 34 لاکھ بکرے، 4 لاکھ بھیڑیں اور ایک لاکھ اونٹ شامل تھے۔
پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ رواں برس عید الاضحیٰ پر تقریباً 6 لاکھ سے 10 لاکھ کم جانور قربان کیے گئے۔ تعداد میں کمی کی وجہ مہنگائی اور قوت خرید کا کم ہونا تھی۔
ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق اس سال عید پر جانوروں کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، قربانی کے جانوروں کی کل مالیت کا تخمینہ 500 ارب روپے سے کم رہا۔ گائے کی اوسط قیمت میں 25 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی کمی جبکہ بکرے کی قیمت میں 10 ہزار سے 50 ہزار روپے تک اضافہ ہوا۔ اونٹ کی قیمت میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔
دوسری جانب اس سال کھالوں کی مالیت کا تخمینہ 6.35 ارب روپے لگایا گیا ہے۔
—
وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k
ڈسکلیمر:
یہ خبر معتبر بین الاقوامی ذرائع (AFP، Bloomberg، العربیہ، ایل پائس) کی رپورٹس پر مبنی ہے۔ وی او سی اردو ان دعوؤں یا واقعات کی مکمل تصدیق یا تردید کا ذمہ دار نہیں۔
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم