پاکستان

مہمند ایجنسی، بارودی سرنگ کے دھماکوں میں 2 سیکورٹی اہلکار زخمی،سیکورٹی فورسز کا تحصیل بائیزئی اور تحصیل صافی میں سرچ آپریشن

مہمند ایجنسی 6 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
مہمند ایجنسی، بارودی سرنگ کے دھماکوں میں 2 سیکورٹی اہلکار زخمی۔ سیکورٹی فورسز کا تحصیل بائیزئی اور تحصیل صافی میں سرچ آپریشن۔ مہمند ایجنسی میں مقامی انتظامیہ کے مطابق اتوار کے روز بائیزئی سب ڈویژن تحصیل بائیزئی کے پاک افغان سرحدی علاقہ یعقوبی کنڈائو کے قریب بارودی سرنگ دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 سیکورٹی اہلکار معمولی زخمی ہو گئے ہیں۔
سیکورٹی فورسز نے واقعہ کے فوری بعد سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں تحصیل صافی کے علاقہ قنداری امان غندی نامی جگہ میں بھی بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ تاہم وہاں پر بھی سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اور سیکورٹی وجوہات کی بناء پر قنداری کے علاقہ میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button