انٹرنیشنل
کسی دوسری شہریت کا حامل فرد مکہ میں ٹیکسی چلانے کا مجاز نہ ہوگا۔
سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ عبداللہ بن بندر نے حکم جاری کیا ہے کہ مکہ میں اب ٹیکسی صرف سعودی شہری ہی چلا سکیں گے۔
ایک سعودی روزنامہ کے مطابق وہ جدہ گورنر ہائوس میں نائب وزیر محنت کی موجودگی میں ملازمتوں کی سعودائزیشن کے پروگرام کا افتتاح کر رہے تھے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شہزادہ عبداللہ بن بندر نے اس امر پر زور دیا کہ مکہ میں ٹیکسی چلانے چلانے کی اجازت صرف سعودی شہریوں کو ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ خاص طور پر حج وعمرہ سیزن کے دوران یہ استحقاق صرف سعودی شہریوں کو حاصل ہوگا، کوئی دوسری شہریت کا حامل فرد مکہ میں ٹیکسی چلانے کا مجاز نہ ہوگا۔