مولانا فضل الرحمان کا دجالی بربریت کیخلاف آج ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
مولانا فضل الرحمان کا دجالی بربریت کیخلاف آج ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان
: 11 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آج جمعۃ المبارک کے روز تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں دجالی بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق، پارٹی کے تمام کارکنان اور ذمہ داران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جمعہ نماز کے فوراً بعد اپنے اپنے اضلاع میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کریں۔
ترجمان کے مطابق یہ مظاہرے دجالی قوتوں کے ظلم، عالمی خاموشی اور مسلم امہ کی بے حسی کے خلاف آواز بلند کرنے کا ذریعہ ہوں گے۔
اسلم غوری نے مزید بتایا کہ:
> “کراچی میں 13 اپریل کو ملین مارچ کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں تمام مکاتبِ فکر کے قائدین کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔”
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ مظاہرے امتِ مسلمہ کو بیدار کرنے اور عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی ایک کوشش ہیں۔
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k
ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی اطلاعات کی بنیاد پر دی گئی ہے، جس کا مقصد صرف عوامی آگاہی ہے۔ وی او سی اردو کسی قانونی دعوے یا الزام کی تصدیق یا تردید کا ذمہ دار نہیں۔