مولانا فضل الرحمان سے وکلا وفد کی ملاقات، آئین کی بالادستی اور اداروں کی حدود پر زور

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
مولانا فضل الرحمان سے وکلا وفد کی ملاقات، آئین کی بالادستی اور اداروں کی حدود پر زور
تاریخ: 13 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
کراچی میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئینی اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، یہی جمہوری نظام کی بقا اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
یہ بات انہوں نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد رؤف عطا کی قیادت میں وکلا وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفد میں بلوچستان ہائی کورٹ بار کے صدر میر عطا اللہ خان لانگو، سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر محمد سرفراز میتلو، سابق صدر سندھ ہائی کورٹ بار محمد سلیم منگریو سمیت دیگر سینئر وکلا شامل تھے۔
ملاقات کراچی میں جے یو آئی رہنما مولانا راشد محمود سومرو کی رہائش گاہ پر ہوئی جس میں جے یو آئی کے مرکزی رہنما انجنیئر ضیاءالرحمان، اسلم غوری، قاری محمد عثمان و دیگر شریک تھے۔
جے یو آئی سندھ کے ترجمان سمیع سواتی کے مطابق ملاقات میں عدلیہ، آئین اور جمہوریت کے تحفظ پر مکمل اتفاق کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے زور دیا کہ آئین کی بالادستی ہر حال میں قائم رہنی چاہیے تاکہ ریاستی نظام میں توازن اور جمہوریت کا تسلسل برقرار رہے۔
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k