انٹرنیشنل
موصل کا قبضہ چھڑانے کی لڑائی میں9سے 11 ہزار تک سویلین
بغداد ، موصل(آن لائن)عراقی شہر موصل کو دہشت گرد گروپ داعش کے قبضے سے چھڑانے کے لیے ہونے والی حتمی لڑائی کے دوران ن9 سے لے کر 11 ہزار تک کے درمیان عام شہری ہلاک ہوئے۔
لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہلاکتوں کی یہ تعداد اس سے قریب 10 گنا زیادہ ہے، جو قبل ازیں سامنے آئی تھی۔ ان ہلاکتوں کی تصدیق نہ تو عراقی حکومت یا اس کے اتحادیوں کی طرف سے کی گئی ہے اور نہ ہی داعش کی طرف سے۔ اس تحقیق کے مطابق کم از کم 3,200 ہلاکتوں کے ذمہ دار اتحادی دستے تھے۔ ادارے کی یہ رپور ٹ تحقیق مردہ خانوں کے ریکارڈ اور غیر سرکاری تنظیموں کے اعداد و شمار کے تجزیوں پر مبنی ہے۔