ایڈیٹرکاانتخاب

موصل میں 26غیر ملکی جنگجو گرفتار، عراقی حکام

غیرملکیوں کاتعلق چیچنیا، روس، ایران، شام، فرانس، بلجیم اور جرمنی سے ہے گرفتار کی گئی خواتین داعش کی قائم کردہ پولیس میں شامل تھیں،تفتیشی حکام
بغداد(نیوز وی او سی)عراقی حکام کے مطابق موصل میں دو درجن سے زائد غیر ملکی جنگجوؤں کو گرفتار کرلیاگیاہے ،غیرملکیوں کاتعلق چیچنیا، روس، ایران، شام، فرانس، بیلجیم اور جرمنی سے ہے ،تفتیشی حکام کے مطابق گرفتار کی گئی خواتین داعش کی قائم کردہ پولیس میں شامل تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق کے خفیہ اور تفتیشی اداروں کے تین اہلکاروں نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا ہے کہ موصل میں سے چھبیس غیر ملکی جنگجوؤں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ان میں دو مرد، آٹھ بچے اور سولہ عورتیں شامل ہیں۔ ان تمام غیر ملکیوں کو عراقی دارالحکومت بغداد منتقل کر دیا گیا ہے ۔ دونوں مردوں کا تعلق چیچنیا سے بتایا گیا ہے جبکہ عورتیں روس، ایران، شام، فرانس، بیلجیم اور جرمنی سے تعلق رکھتی ہیں۔ جرمن خواتین کی تعداد چار بتائی گئی ہے ۔ ایک جرمن خاتون مراکشی نژاد ہے اور اُس کی گود میں ایک بچہ بھی ہے ۔ تفتیشی حکام کے مطابق گرفتار کی گئی خواتین داعش کی مبینہ پولیس میں شامل تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button