ایڈیٹرکاانتخاب

مودی کو مدد کیلئے پکارنے کا کسی کو اختیار نہیں، ایم کیو ایم پاکستان

بانی ایم کیو ایم کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ مہاجروں کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم کو مدد کے لیے پکارنےکا کسی کو اختیار نہیں۔
رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ مہاجروں نے پاکستان کو بطور وطن فخریہ انداز میں اختیار کیا۔
ہمارے آباؤ اجداد نے اس مقصد کے لیے جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا۔ ہمارے آباؤ اجداد نے تحریک پاکستان میں کردار ادا کیا۔
رابطہ کمیٹی نے کہا کہ تمام پاکستانی نریندر مودی کو ’’گجرات کا قصائی‘‘ کے طور پر یاد رکھتے ہیں۔ آج بھی مودی کی مسلمان دشمن پالیسیاں سب کے سامنے عیاں ہیں۔ اس لیے انہیں مدد کے لیے پکارنے کا کسی کو اختیار نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button