منی لانڈرنگ کیس میں ملوث معروف ماڈل ایان علی کے بلاول ہائوس کے ساتھ رابطوں کے انکشافات
منی لانڈرنگ کیس میں ملوث معروف ماڈل ایان علی کے بلاول ہائوس کے ساتھ رابطوں کے انکشافات سامنے آئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق تفتیشی اداروں نے ماڈل ایان علی کے موبائل نمبر کے حوالے سے پتہ چلایاہے کہ ایان علی 2010سے ہی بیرون ملک سفرکرتی رہی اوراس کےلئے مختلف ائیرلائنزکی پروازوں میں سفرکیاجن ایئرلائنزمیں ایان اعلی نے سفرکیاہے ان میں ملائشین ائیر لائن ، ایمریٹس
ائیرلائن اور سری لنکن ائیر لائن شامل ہیں۔ایان علی نے بلاول ہائوس کراچی کے اندرسے 14کالزکیں جبکہ کراچی کے سات مختلف علاقوں میں بھی وہ کالیں کرتی رہیں ہیں ان علاقوں میں ڈی ایچ اے ،گلستان جوہراورکلفٹن شامل ہیں جہاں سے ایان علی نے اندرون وبیرون ملک کالیں کیں ۔ایان علی نے یہ کالزاپنے زیراستعمال فون نمبر03332238999 سے کیں اوراسی نمبرسے دبئی میں 00971561721596 نمبرپربھی رابطہ کیا،اب تحقیقاتی اداروں نے ان کالزکاڈیٹاحاصل کرلیاہے کہ ایان علی نے کون سےنمبروں اورکہاں سے بیٹھ کریہ کالیں کیں ۔ایان علی کے بارے میں یہ بھی انکشافات سامنے آئے ہیں کہ وہ 2010کے دوران تین مختلف پاسپورٹس سے غیرملکی دورے کرتی رہی ہے اوراس نے بیرون ملک جانے کےلئے کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کوبھی استعمال کیا۔اب تحقیقاتی ادارے اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں ایان علی سے برآمد ہونے والی کرنسی کس کی تھی اوراس نے وہ کرنسی کے حوالے کرناتھی۔کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کے غیر ملکی دوروں کے اخراجات ملک کی ایک اہم شخصیت کی طرف سے ادا کرنے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ دوران تفتیش قبضے میں لی گئی دستاویزات سے پتا چلا ہے کہ ماڈل کے پیچھے کئی اہم شخصیات ہیں۔