منی لانڈرنگ; قاضی فیملی گواہی دینے کے لیے تیار ہو گئی ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود
اسلام آباد (نیوز وی او سی): نجی ٹی وی چینل نیوز ون پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ کاشف مسعود قاضی اور ان کے خاندان نے سپریم کورٹ کو خط لکھ کر التجا کی ہے کہ گواہی دینے لے لیے ہمیں بلائیں تاکہ ہم بتا سکیں کہ ہمارے اور ہمارے خاندان کے نام سے جعلی اکاﺅنٹس اسحاق ڈار نے کھُلوائے تھے۔
ڈاکٹر شاہد مسعود نے بےایا کہ قاضی فیملی کو لندن میں بھی خطرہ ہے۔ قاضی فیملی کے پاس جعلی اکاؤنٹس کی تمام دستاویزات موجود ہیں۔ جن کے ذریعے اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ قاضی خاندان گواہی دینے کو تیار ہے ۔ سپریم کورٹ کو چاہئیے کہ ان کو تحفظ دے کر پاکستان بلوائے یا پھر ویڈیو لنک کے ذریعے ان کا بیان ریکارڈ کیا جائے۔ کیونکہ قاضی فیملی کو مارنے کے لیئے لوگ چھوڑے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قاضی فیملی کو بھی موقع ملنا چاہئیے کہ وہ پوری اپنی داستان بتائیں۔