Draft

منیجنگ ڈائریکٹر محمد مہران افضل نے شہر کے مختلف علاقوں اور شاہراؤں کی صورت کا تفصیلی جائزہ لیا

گوجرانوالہ 27 دسمبر2017
(بیورو رپوٹ پاکستان بشیر باجوہ سے وائس آف کینیڈا)
کرسمس کی چھٹیوں کے بعد شہر میں صفائی ستھرائی کا کام بھرپور طریقے سے شروع کر دیا گیاہے ، چھٹیوں کے دوران صفائی عملہ کی عدم دستیابی کے دوران شہریوں کے تعاون کے شکر گزار ہیں ایم ڈی مہران افضل
منیجنگ ڈائریکٹر محمد مہران افضل نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کرسمس کی سالانہ چھٹیوں کے باعث شہر میں جمع ہونے کوڑا کرکٹ اور شاہراؤں کی صورت کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ دورہ کے موقع پر انہوں نے جی ٹی روڈپر کام کرنے والے ورکرز اور نگران افسران سے ملاقات بھی کی ۔ انہوں نے ورکرز کو کہا کہ وہ مزید محنت ولگن سے کام کریں اور رہائشی علاقوں سمیت شہر کی مرکزی شاہراؤں اور چھوٹی بڑی سڑکوں سے کوڑا کرکٹ کو مکمل طور پر اٹھاتے ہوئے شہر کو صاف ستھرا بنائیں۔چھٹیوں کے باعث شہر میں جمع ہونے والاکوڑا کرکٹ ہنگامی بنیادوں پر اٹھایا جائے اور صفائی امور بہتر طور پر سرانجام دیئے جائیں تا کہ شہریوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے جی ٹی روڈ کے اطراف پھل فروشوں اور ریڑھی بانوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ خریداروں اور گاہکوں کوتلقین کریں کہ وہ پھل وغیرہ کے چھلکے ٹوکری یا شاپر بیگ میں ڈالیں یا قریبی کوڑا دان میں ڈالیں تا کہ شاہراؤں کی خوبصورتی متاثر نہ ہو اور شہر بھی صاف ستھرا رہے۔
جی ڈبلیو ایم سی ہیڈ کوارٹر کے سنیئر افسران خرم شہزاد، اسد حسین ، اعظم بشارت ، احمد خورشیدمرزا، حافظ عبدالوحید، نجم احمد باری اور دیگر نے اسسٹنٹ منیجرزآپریشن کے ہمراہ اپنے اپنے زونز اور علاقوں کے دورے کیے اور صفائی امور کا جائزہ لیا ۔ سنیٹری ورکرز ، سپروائزرزاورانسپکٹرزکی حاضری چیک کی اور انہیں سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں کو مکمل طور پر صاف کروائیں ۔ ایم ڈی کی ہدایت پر جی ٹی روڈ اور دونوں اطراف کی گرین بیلٹس کی بھی مکمل صفائی کروائی گئی ۔ایم ڈی جی ڈبلیو ایم سی کی ہدایت پر جی ٹی روڈ اور عزیز کراس فلائی اوور کی صفائی کے لیے بھی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ،عملہ صفائی نے سروس روڈ ، ڈیوائیڈر لائن اور گرین بیلٹس سے کوڑا کرکٹ کو مکمل طور پر صاف کیا اور کوڑے کے ڈھیروں کو عارضی ڈمپنگ پوائنٹس اور ڈمپنگ سائٹ پر منتقل کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button