منگھوپیر اور پیر آباد پولیس کی مشترکہ کاروائی ریٹائرڈ فوجی کا قاتل گرفتار
29/30 اپریل کی درمیانی رات کو منگھوپیر جام چاکرو کچرہ کنڈی سے ملنے والی نامعلوم نعش کی شناخت ریٹائرڈ فوجی 45 سالہ ظفر کے نام سے ہوئی تھی
ظفر عرف فوجی کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع ممیر سے تھا جبکہ تھانہ پیر آباد کی حدود میانوالی کالونی میں رہائش پذیر تھا
ریٹائرڈ فوجی ظفر رکشہ پر آئسکریم فروخت کرتا تھا ساتھ کام کرنے والے میر مرتضی مگسی نے قتل کا اعتراف کرلیا ملزم کے قبضے سے ظفر عرف فوجی کا رکشہ برآمد مزید انکشافات متوقع
ملزم میر مرتضی مگسی ولد میر محمد مگسی نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر ظفر کو منگھوپیر ونگی گوٹھ میں گولیاں مار کر قتل کیا اور نعش دیہہ جام چاکرو کچرہ کنڈی میں پھینک دی تھی
پولیس نے مقتول کی شناخت بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے نادرہ سے کرانے کے بعد نعش ورثہ کے حوالے کی
تھانہ منگھوپیر میں ریٹائرڈ فوجی ظفر کے قتل کا مقدمہ 129/2017 بجرم دفعہ 302/34 نامعلوم افراد کے خلاف درج تھا پولیس نے ملزم میر مرتضی مگسی ولد میر محمد مگسی کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی
ملزم سے دوران تفتیش مزید انکشافات متوقع ہے