منفردکمپوزنگ کو ترجیح دی ،کسی کوکاپی نہیں کرتی:فرزانہ مرزا
راچی(سٹاف رپورٹر) غزل، دھمال، پاپ اور کلاسیکل گانوں پر عبور حاصل ہے ، ہمیشہ منفرد کمپوزنگ کو ترجیح دی ہے ،اپنے گانے خود کمپوز کرتی ہوں۔ کسی گلوکار کو کبھی کاپی نہیں کیا ۔ ان خیالات کا اظہار گلوکارہ فرزانہ مرزا نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا میرے دو آڈیو البم ’’خاموش مسیحا‘‘ اور’’ جانے کیوں ‘‘ریلیز ہوچکے ہیں اب تک 200سے زائد گانے گا چکی ہوں میرے البمز کی ڈائریکشن وقار عطاری اور ندیم نیئر نے دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پسندیدہ شاعر بابا بلھے شاہ اور استاد نوا ز حسین ہیںجبکہ پسندیدہ گلوکاروں میں نازیہ حسن، میڈم نور جہاں، نیئرہ نور، حدیقہ کیانی، نصرت فتح علی خان اور لتا ہیں۔انہوں نے مزید کہا میرا نیا گیت عنقریب ریلیز ہونیوالا ہے ۔6 سال سے میوزک سے وابستہ ہوں۔ پشتو، پنجابی، سندھی اردو اور سرائیکی میں بھی گانے گائے ہیں۔ نازیہ حسن کو بوم بوم گا کر ٹریبیوٹ پیش کیا جسے خاصی پذیرائی ملی ۔ انہوں نے کہا عنقریب فرزانہ مرزامیوزک اکیڈمی کا قیام عمل میں آئیگا۔