Draft
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا ازم برقرار (ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نارووال عمران کشور)
نارووال 11 دسمبر 2017
( بیورو رپوٹ پاکستان راشد عارف سے نیوز وائس آف کینیڈا )
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نارووال عمران کشور کی زیرقیادت ماہ نومبر 2017 میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے ضلع بھر کے مختلف تھانوں سے تقریبا 42 کلو چرس اور 231 لٹر شراب برآمد ڈی سی او آفس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق نومبر 2017 میں 41 کلو 851 گرام چرس،231لٹر شراب اور 1100 گرام افیون برآمد کرلی جبکہ ایک چالو بھٹی بھی پکڑ لی منشیات کے کل 83 مقدمات درج کرکے ملزمان کو پابند سلاسل کردیا گیا ڈی پی او عمران کشور نے ضلع بھر کے پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہا اور آئندہ بھی اسی جذبے سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے