منتھلی نہ دینے پر پٹرولنگ پولیس نے چالان کر سیا
بہاولپور 15 مئی 2017 ( غلام رسول خان نیوز وائس آف کینیڈا
بہاولپور ( ) منتھلی نہ دینے کا انجام ،پٹرولنگ پولیس راماں پھاٹک نے سبزی سے لوڈ ہائی ایس ڈالہ کو ڈرائیور محمد طاہر سمیت تھانہ سمہ سٹہ میں تیز رفتاری کا مقدمہ نمبر91/17بجرم 279ت پ درج کرواکر بند کروادیا سبزی خراب ہو گئی بے گناہ ڈرائیور تھانہ بند ،اتوار چھٹی کی وجہ سے رات تھانہ میں گزارنا پڑے گی تفصیل کے مطابق بہاولپور سے دوسرے شہروں کیلئے چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ ماہانہ لاکھوں روپے منتھلی دیئے بغیر پولیس کے شکنجے سے نہیں بچ سکتی لیکن ایک طے شدہ طریقہ کار کے تحت ماہانہ منتھلی کی رقم دینے والی گاڑیاں قانون شکنی کے باوجود چالان وغیرہ سے محفوظ بنادی جاتی ہیں پٹرولنگ پولیس بھی اپنی کارکردگی دکھانے کیلئے جرائم پیشہ افراد کی بجائے منتھلی نہ دینے والی گاڑیوں اور انکے غریب ڈرائیوروں کو حوالات میں ڈالنے میں مصروف ہے بہاولپور سے دوسرے شہروں کیلئے آنے جانے والی گاڑیوں میں اوور لوڈنگ اور فٹنس کے بغیر کھٹارہ گاڑیوں کو منتھلی کے عوض خاص رعائیت حاصل ہے منتھلی دینے والی گاڑیوں کو پٹرولنگ پولیس بھی چیک کرنے یا چالان کرنے کی جرائت نہیں کرتی ایک سسٹم کے تحت منتھلی لینے والے نہ صرف خود بلکہ دیگر قسم کی پولیس چیکنگ سے بھی منتھلی والی گاڑیوں کو چالان یا ڈرائیوروں کو گرفتاری سے محفوظ رکھتے ہیں یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پٹرولنگ پولیس نے غریب ڈرائیور پر تیز رفتاری کا مقدمہ درج کرواکر اپنی دانست میں بڑا کارنامہ انجام دیا ہے پٹرولنگ پولیس حقیقی تیزفتار گاڑیوں کو سلوٹ کرکے انکی تیز رفتاری پر کاروائی کی بجائے بے بسی کی تصویر بنی رہتی ہے ۔