ایڈیٹرکاانتخاب

ممتاز مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی انتقال کرگئے ہیں

ممتاز مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی 94 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں ۔
مزاح کا عہد یوسفی کراچی میں اپنے اختتام کو پہنچ گیاوہ گزشتہ کئی ماہ سے نمونیے میں مبتلا تھے اور کلفٹن کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔
مشتاق احمد یوسفی 4ستمبر 1923کو ریاست راجستھا ن کے شہر جے پور میں پیدا ہوئے تھے ۔
انہیں حکومت پاکستان میں ادب میں نمایاں کارکردگی پر ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔
وہ تقسیم کے بعد کراچی آئے تھے اور بینکنگ کے شعبے سے وابستہ ہوئے ،ان کی مزاح پر 5کتابیں شائع ہوکر مقبول عام ہوچکی ہیں ۔جن میں چراغ تلے (1961ء)، خاکم بدہن (1969ء)،زرگزشت (1976ء)،آبِ گم (1990ء)،شامِ شعرِ یاراں (2014ء)شامل ہیں۔
انہوں نے آگرہ یونیورسٹی سے فلسفے میں ایم-اے کیا جس کے بعد انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا۔
تقسیم ہند کے بعد کراچی تشریف لے آئے اور مسلم کمرشل بینک میں ملازمت اختیار کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button