Draft

ممبر قومی اسمبلی وضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن )گوجرانوالہ

اسلام آباد 26اکتوبر2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ، نیوز وائس آف کینیڈآ)
شازیہ سہیل میرنے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی اور انھیں گوجرانوالہ کے عوام کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا تفصیل کے مطابق محترمہ شازیہ سہیل میر نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی اور انھیں دورہ گوجرانوالہ کی دعوت دی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں گوجرانوالہ کے عوام کا شکر گزار ہوں بلاشبہ یہ شہر مسلم لیگ کا مضبوط قلعہ ہے جہاں سے ہر دور میں جماعت نے اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے محترمہ شازیہ میر کی جانب سے دورے کی دعوت اور مسائل سے آگاہی پر کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے ہر ممکن حل پر یقین رکھتی ہے شہر میں بے شمار ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں لیکن شہریوں کی جانب سے دی گئی دعوت پر عنقریب گوجرانوالہ کا دورہ کر کے وہاں کی عوام کے باقی ماندہ مسائل بھی حل کئے جائیں گے محترمہ شازیہ سہیل میر نے کہا کہ گوجرانوالہ سے آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی گوجرانوالہ کے کارکنان مسل لیگی قائدین کیلئے ہمیشہ دیدہ و دل فرشراہ رکھتے ہیں وزیر اعظم جب بھی گوجرانوالہ آئیں گے پہلوانوں ک شہر میں ان کا فقید المثال استقبال کیا جائے گاملاقات کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنماہ سہیل افضل میر بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button