ممبئی حملو ں میں نواز شریف کس دشمن ملک کے ساتھ۔۔۔۔۔۔۔۔؟اوریا مقبول جان
لاہور (نیوز وی او سی آن لائن)معروف تجزیہ کار اور یا مقبول جا ن نے کہا ہے کہ ممبئی حملہ کیس میں نواز شریف بھارت کے ساتھ کھڑے ہیں، سپریم کورٹ سے لیکر احتساب عدالت تک تمام عدلیہ نواز شریف کے ساتھ انتہائی نرمی اور رعایت سے کام لے رہی ہے لیکن اب اگر عدالت کی جانب سے مزید رعایت دی گئی تو عوام اس کواچھی نظر سے نہیں دیکھیں گے ۔
دنیانیوز کے پروگرام ”نونائٹ ودھ معید پیر زادہ“میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ اینٹی پاکستان ہے ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف ممبئی حملے کے کیس میں امریکہ اور بھارت کے ساتھ کھڑے ہوگئے ہیں،ایک مقدمہ بین الاقوامی طور پر ہمارے ملک پر بنا ہوا ہے جس میں نواز شریف بیان دیکر دوسری طرف کھڑ ے ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا اس حوالے سے آئین کا آرٹیکل فائیوبہت واضح ہے جس کے مطابق رسیاست سے وفاداری اولین شرط ہے اب جو آئین کے آرٹیکل 5کی خلاف ورزی کرے گا اس پر آرٹیکل 6 کااطلاق ہوگا ۔