ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کو تیار ، سرحدوں کی حفاظت پوری طاقت سے کریں گے : نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ

کاکول (مانیٹرنگ ڈیسک ) نیول چیف ایڈمرل محمد ذکااللہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز چیلنجز سے خوش اسلوبی سے نمٹ رہے ہیں ، پاکستان سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے ۔جارحیت کی صورت میں ملکی سرحدوں کی حفاظت پوری طاقت سے رکریں گے ۔”ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں “۔
ملٹری اکیڈمی کاکول میں 35ویں گریجوایٹک کورس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ تقریب پاک فوج کی شاندار روایات کی عکاس ہے اور دوست ممالک کے کیڈٹس کی شمولیت ہمارے لیے باعث فخر ہے ،ہم اپنے شہداءکو سلا م پیش کرتے ہیں ۔
نیول چیف نے مزید کہا کہ کیڈٹس پر وطن کے دفاع کی مقدس ذمہ داری عائد ہے ، بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدستور مظالم ڈھا رہا ہے تاہم پاکستان پرامن ملک ہے اور ہمسائیوں سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے ۔
ایڈمرل ذکا اللہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب قوم کے عزم کا مظہر ہے ، پاس آﺅٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے بہترین کارکردگی پر کیڈٹس میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔پاسنگ آﺅٹ ہونے والے 26کیڈٹس کا تعلق سعودی عرب اور لیبیا سے ہے۔