ایڈیٹرکاانتخاب

ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں غیر ملکی مبصرین پر کوئی پابندی نہیں:الیکشن ٍکمیشن

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں غیر ملکی مبصرین پر کوئی پابندی عائد نہیں کی۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ الیکشن کمیشن تمام مبصرین کو انتخابی عمل کا اہم جزسمجھتا ہے اورالیکشن کمیشن غیرملکی مبصرین کو انتخابی عمل سے دورنہیں رکھنا چاہتا، آئندہ عام انتخابات کے لیے تمام مبصرین کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، غیرملکی انتخابی مبصرین کو عالمی طریقہ کار کے تحت ایکریڈیشن کارڈ جاری کئے جائیں گے، غیرملکی مبصرین انتخابی عمل کے جائزے کے لیے اپنی درخواستیں وزارت داخلہ کے ذریعے بھیجتے ہیں، وزارت داخلہ سے سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد الیکشن کمیشن مبصرین کو اجازت نامے جاری کرے گا۔
اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے انتخابات 2018 میں ان مٹ سیاہی استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے لیے الیکشن کمیشن نے پی سی ایس آئی آرکومطلوبہ مقدارمیں سیاہی تیارکرنے کی ہدایت کردی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے لیے 5 لاکھ 59 ہزار125 سٹیمپ پیڈ جب کہ ان مٹ سیاہی کے 4 لاکھ 6 ہزار485 مارکراستعمال ہوں گے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں سے پولنگ سٹیشنز اور پولنگ بوتھ کا ڈیٹا طلب کرلیا ہے، چاروں صوبائی سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ 21 مئی تک ڈیٹا بھجوادیاجائے۔
خیال رہے گزشتہ روزمیڈیامیںخبریں گردش کررہی تھی کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے غیرملکی مبصرین کے حوالے سے نیا ضابطہ اخلاق جاری کیاہے جس کے تحت آ بزورز الیکشن پراسس کے دوران میڈیا سے بات نہیں کر سکیں گے ، وہ خودہی اپنی کلیئرنس کروا کر آسکتے ہیں،ہم کسی کو بھی آفیشل دعوت نامہ بھی نہیں بھیجیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button