پاکستان

ملک میں چھپے دشمن پاکستان دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، چوہدری نثار

راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے پاکستان کومختلف خطرات کا سامنا رہا ہے لیکن خطرہ صرف سرحدوں سے ہی نہیں ملک کےاندر چھپےدشمن سے بھی ہے جو پاکستان کے دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں گریجویشن کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں وزیر داخلہ چوہدری نثار نے 388 اہلکاروں میں اسناد تقسیم کیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

دوسری جانب تقریب سےخطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ جنگیں محض ہتھیاروں سے ہی نہیں لڑی جاتیں، جنگ لڑنے کے لیے جذبہ ایمانی درکار ہوتا ہے، ہماری افواج اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں میں جذبہ ایمانی ہے اور جن میں جذبہ شہادت ہو ان کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔

چوہدری نثار نے کہا کہ گزشتہ 70 سال سے پاکستان کومختلف خطرات کا سامنا رہا ہے، خطرہ صرف سرحدوں ہی سے نہیں ملک کے اندر چھپے دشمن سےبھی ہے جو پاکستان کے دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے، ہم امن کے لیے کوشش کررہے ہیں لیکن دشمن افراتفری پھیلانا چاہتا ہے، ہماری لڑائی مشکل ضرور ہے لیکن ہمیں مسلح افواج ، سول آرمڈ فورسز، پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی قربانیوں سے کامیابیاں حاصل ہوئیں ہیں۔ ہماری افواج کی قربانیوں سےقائم ہونے والا امن دنیا کے لیےمثال ہے۔ قوم اپنے جوانوں، شہیدوں اور مجاہدوں پر فخر کرتی ہے ہمیں ان کامیابیوں کو آگے لے کر چلنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button