پاکستان

ملک میں پیسے کی نہیں انصاف کی کمی ہے:سراج الحق

گوادر ، پسنی ، جیونی بندرگاہوں پرمقامی لوگوں کاحق،ماہی گیروں کیلئے تحریک چلائینگے عوام ہمیشہ سانپوں کے منہ میں دودھ ڈال کر انہیں اژدھا بنا کر ایونوں میں بھیجتے ہیں
لاہور(نیوز وی او سی آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے بلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی میں ماہی گیروں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں پیسے کی نہیں انصاف کی کمی ہے اور آئین و قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو طبقہ میرے ماہی گیر کو بری نظر سے دیکھے گا اورانہیں سمندر کے پانی میں روزگار سے محروم اور علاقے سے بے دخل کرنے کی کوشش کرے گا ، ان جابروں کاگریبان میرے ہاتھ میں ہوگا۔ ماہی گیروں کے مسائل پر اسلام آباد میں بڑا پروگرام کریں گے اور دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر ماہی گیروں کے مسائل کو اٹھائیں گے ۔ گوادر ، پسنی ، جیونی کی بندرگاہوں اور سمندر کے پانی پر یہاں کے مقامی لوگوں کاحق ہے ۔ جماعت اسلامی جلد ماہی گیر بچائو تحریک شروع کرے گی ۔سراج الحق نے کہاکہ یہاں مزدور کی وکالت کارخانہ دار اور کسانوں کی وکالت جاگیردارکرتاہے جو خود ہی ان پر ظلم کرتے ہیں ، دوسر ی جانب غریب عوام ہمیشہ سانپوں کے منہ میں دودھ ڈال کر انہیں اژدھا بنا کر ایونوں میں بھیجتے ہیں اور وہی امرا پھر عوام الناس پر ظالمانہ ٹیکس نافذ کرتے ہیں اور خود عیش و عشرت اور مراعات والی زندگی گزارتے ہیں اور غریب کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیتے ہیں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button