ملک میں مردم شماری کا عمل 15 مارچ سے شروع ہوگا۔

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن) چیف شماریات آصف باجوہ نے بتایاہےکہ ملک میں مردم شماری کا عمل 15 مارچ سے شروع ہوگا۔ مردم شماری کیلئےشناختی کارڈ ہونا ضروری نہیں۔میڈیاکےمطابق چیف شماریات نے بتایاکہ 15 سے 17 مارچ کے درمیان گھروں کے باہرنمبر لگائے جائیں گے۔چیف شماریات کاکہناتھاکہ 17 سے 27 مارچ تک فارم بھرے جائیں گے۔اس دوران گھر کے سربراہ کا نام اور شناختی کارڈ نمبر پوچھا جائے گا۔آصف باجوہ نے دعوی کیاکہ مردم شماری میں پاکستان میں قیام پزیرہرشخص کااندراج ہوگا۔ بے گھر افراد،جھگیوں اور پلوں کے نیچے رہنے والوں کیلئے ایک دن مقرر ہوگا۔آصف باجوہ نے مزید بتایاکہ پاکستانی شہریوں اورغیر ملکیوں کیلئےفارم پرعلیحدہ خانہ ہوگا۔ آصف باجوہ نے واضح کیاکہ مردم شماری کیلئےشناختی کارڈ ہونا ضروری نہیں۔جعلی شناختی کارڈ کی صورت میں بعد میں متعلقہ شخص کو نان پاکستانی ڈکلیئر کیا جائے گا۔