پاکستان

ملک میں جمہوریت کے نام ہر سیاسی جماعتیں منفی اورانتقامی سیاست کو پروان چڑھا رہی ہیں‘ضیا ء الدین انصاری

لاہور 1 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
حکمران جماعت کے منتخب نمائندے اپنی پارٹی کی پالیسیوں سے سخت نالاں اور بہتر متبادل کی تلاش میں ہیں‘میڈیا سے گفتگو
این اے 120سے جماعت اسلامی کے نامز د امید وار ضیاء الدین انصار ی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر سیاسی جماعتیں منفی اورانتقامی سیاست کو پروان چڑھا رہی ہیں،حکمران جماعت کے منتخب نمائندے اپنی پارٹی کی پالیسیوں سے سخت نالاں اور بہتر متبادل کی تلاش میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے این اے 120 کی یونین کونسل یوسی 54 میں کارنر میٹنگز اور میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ہر بار سیاسی پارٹیاں عوام کو سبزباغ دیکھا کر بے وقوف بناتی ہیں اور ووٹ لینے کے بعد غائب ہو جاتی ہیں ۔ جس کے نتیجے میں عوامی مسائل کے حل میں بہتری آنے کی بجائے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ عوامی نمائندے اپنی ہی پارٹی کی پا لیسیوں سے نالاں ہیں اور بہتر متبا دل کی تلاش میں ہیں ۔ جمہوریت کے نام پر منفی اور انتقام سیاست کرنا سیاسی پارٹیوں کا مزاج بن گیا ہے ۔
الیکشن کی انتخابی مہم میں جھوٹ ، جعل سازی، دھونس و دھاندلی، وسائل کا بے دریغ استعمال اور اخلاقیات سے گری گفتگو کو سیاست دان اپنا رائٹ اور جیت کے لیے لازمی ٹول سمجھتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاست دانوں کے اس رویے سے ووکرز جذبات میں آکر معاشرے میں انتشار کا باعث بنتے ہیں جس سے ملکی وقار مجروع ہوتا ہے اس خرابی سے بچنے کیلئے آئین و قانون سب کے لیے برابر کی بنیاد پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ معاشرے میں مثبت اور خدمت خلق کی سیاست کو اختیار کیا ہے تاکہ معاشرے میں بھائی چارے کو فروغ مل سکے ۔انہوں نے کہا کہ مدمقابل کو کمزور کرنے کیلئے سیاسی پارٹیاں اور ان کے نمائندے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں جوکہ غیر اخلاقی عمل ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button