پاکستان

ملک میں انقلاب صرف ووٹ کی طاقت سے آئیگا :سراج الحق

پشاور (نیوز وی او سی ،آئی این پی ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے پاکستان میں حکمرانی جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کی میراث نہیں ہم اس کلچر کوتبدیل کرکے اختیارات پرعزم نوجوانوں کومنتقل کرنا چاہتے ہیں ،جے آئی یوتھ ضلع راولپنڈی کے ذمہ داران سے خصوصی نشست اور عشائیہ سے خطاب کر تے ہو ئے انہو ں نے کہا جماعت اسلامی نے 50فیصد ٹکٹ نوجوانوں کودینے کا فیصلہ کیا ہے اور1۔ NA پشاور سے جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر کوٹکٹ دیکرا س کا آغازکردیا ہے ۔انہو ں نے کہاایک بڑی تبدیلی کیلئے غلامی کے پنجروں کو توڑکرمودی اورٹرمپ کے آلہ کاروں سے آزادی حاصل کرنا پڑے گی ۔ سراج الحق نے کہا نوجوان اپنی ذات سے اسلامی انقلاب کا آغازکریں، ملک میں انقلاب صرف عوام کے ووٹ کی طاقت سے آئے گا ۔ دریں اثنا بونیر کے علاقہ طوطالئی میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت نے آئین میں جو ترمیم کی ہے اس کو واپس لے ،ہم حکمران پارٹی کی آئین میں اس ترمیم کی مذمت کرتے ہیں۔ انہو ں نے کہا عوام نے حکومت کو اس لئے مینڈیٹ نہیں دیا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر شب خون ماردے ،اب وہ شخص کبھی بھی اہل نہیں ہوسکتا جسے عدالت نے نااہل قرار دیا نہ وہ پاکستان کی قیادت کرسکے گا۔اکثریت کے بل بوتے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو بلڈوز کرنے کی مذمت کرتے ہیں ۔ اس موقع پرسابق امیدوار صوبائی اسمبلی وسابق ناظم طوطالئی راج ولی خان نے اپنے سینکڑو ں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی سے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا حکمران پارٹی نے محض اکثریت کے بل بوتے پر ایک نااہل شخص کو پارٹی کا صدر بنانے کیلئے انتخابی قوانین پر شب خون مارا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومتی پارٹی کی طرف سے نااہل قرار دئیے گئے فرد کو پارٹی کا صدر بنانے کا فوری نوٹس لیا جائے ۔ انہو ں نے کہا ملک میں ایسے بڑے بڑے چور ہیں جن کے معدے جہازوں ، ریل انجنوں ، جنگلات اور معدنیات کو بھی ہضم کرلیتے ہیں ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر کرپشن کے الزامات ہیں، کلین چٹ ملنے تک اسحاق ڈار کو وزارت سے الگ ہوجانا چاہئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button