Draft
ملک سے پولیو کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے . سابق ڈسٹرکٹ گورنر روٹری کلب ساجد پرویز بھٹی
پشاور 21 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
سابق ڈسٹرکٹ گورنر روٹری کلب ساجد پرویز بھٹی نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اس ضمن میں ہر سطح پر ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں پولیو کے خاتمہ کے لئے معاشرے کے ہرفردکو اپناکردار ادا کرنا ہو گا۔ وہ گذشتہ روز ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ جس میں ملک کے ہر شہر اور گاؤں سے پولیو کے خاتمہ کے لئے مو ثر حکمت عملی وضع کی گئی اور ضلع کو پولیو فری بنانے کی پیشرفت کے لئے خصوصی انتظامات پر غور کیاگیا انہو ں نے کہا کہ ملک بھر میں محکمہ صحت کے ساتھ اس ضمن میں بھر پور تعاون کیا جا رہا ہے ۔ اجلاس سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور پولیو کے خاتمہ کیلئے جاری کوششوں کو پوری طرح وضع کرنے پر زورد یا