بزنس
ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن شروع،سموگ کے باعث متعدد بجلی گھر بند
لاہور 4 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
ملک میں سموگ کے باعث متعدد بجلی گھر بند کر دئیے گئے جس کے باعث ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن شروع ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی نے بجلی کے بریک ڈاؤن کے حوالے سے میڈیا کی خبروں کی تصدیق کر دی ۔وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ سموگ کے باعث ملک میں متعدد بجلی گھر بند کر دئیے گئے ہیں جس کے باعث ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن شروع ہو چکا ہے ۔وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ فرنس آئل سے چلنے والے 4ہزار 250میگا واٹ کی استعداد رکھنے والے بجلی گھر بند کر دئیے گئے ۔ملک میں پیدا ہو نے والا بجلی کا بریک ڈاؤن 70گھنٹوں میں پورا ہو جائے گا۔