پاکستان

ملکی دفاعی صلاحیت کی مضبوطی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،آرمی چیف

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وی او سی
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملکی دفاعی صلاحیت کی مضبوطی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کاملکی روایتی دفاعی صلاحیت کے استحکام میں تاریخی کردار ہے۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف کو موجودہ اور مستقبل کے دفاعی منصوبوں پربریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملکی دفاعی صلاحیت کی مضبوطی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کاملکی روایتی دفاعی صلاحیت کے استحکام میں تاریخی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود دفاعی صلاحیتوں میں بہتری کا عمل جاری رہے گا،دفاعی صنعت کی مکمل حمایت کریں گے،جاری منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔آرمی چیف نے ہیوی انڈسٹریز کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے معیاری پیداوار کیلئے کارکردگی اور عزم کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button