ملکی اداروں کی لڑائی نہیں ہونے دینی ہمیں ایک قدم پیچھے بھی ہٹنا پڑا تو ہٹیں گے
اسلام آباد 4 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ہماری کسی ادارے سے لڑائی نہیں،رینجرزکی نیب کورٹ میں تعیناتی پر ہمارا ردعمل بھی زیادہ تھا اس معاملے کی انکوائری ہونی چاہیے،انکوائری کون کریگا اورکیسے مسئلہ حل ہوگا اس پر ابھی کلام نہیں کرنا چاہتا،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملکی اداروں کی لڑائی نہیں ہونے دینی ہمیں ایک قدم پیچھے بھی ہٹنا پڑا توپیچھے ہٹیں گے،ہماری کسی ادارے سے لڑائی نہیں،رینجرزکی نیب کورٹ میں تعیناتی پر ہمارا ردعمل بھی زیادہ تھا اس معاملے کی انکوائری ہونی چاہیے،انکوائری کون کریگا اورکیسے مسئلہ حل ہوگا اس پر ابھی کلام نہیں کرنا چاہتا۔
وہ منگل کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ( ن) لیگ کی واضح اکثریت کی سوچ ہے کہ اپنے بیانیے پرقائم رہاجائے،کچھ افرادہوتے ہیں ،کچھ کردارہوتے ہیں مگر ان کوادارہ نہیں سمجھناچاہیے۔ سعد رفیق نے کہا کہ نوازشریف کی طرف سے پہل نہیں ہوئی اور وہ لڑائی نہیں کرنا چاہتے مگر رینجرزتعیناتی کے معاملے کی انکوائری ہونی چاہیے یہ انکوائری کون کریگا اورکیسے مسئلہ حل ہوگا اس پر ابھی کلام نہیں کرنا چاہتا۔ سعد رفیق نے کہا کہ ملکی اداروں کی لڑائی نہیں ہونے دینی ہمیںایک قدم پیچھے بھی ہٹنا پڑا تو ہٹیں گے مگرہماری کسی ادارے سے لڑائی نہیں ہونے دیں گے ۔