انٹرنیشنل

ملکہ الزبتھ کے شریکِ حیات شہزادہ فلپ ہسپتال داخل

لندن(آئی این پی)برطانوی ملکہ الزبتھ کے شریکِ حیات شہزادہ فلپ کو آپریشن کے سلسلے ہسپتال داخل کردیا گیا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں بر بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ الزبتھ کے شوہر شہزادہ فلپ کو ران کے آپریشن کے سلسلے میں کِنگ ایڈورڈ ہفتم ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا آپریشن ہو گا۔واضح رہے کہ 96 سالہ شہزادہ فلپ آخری چند ہفتوں میں کئی عوامی ایونٹس میں شریک نہیں ہوئے۔ انہوں نے گزشتہ مئی میں اعلان کیا تھا کہ شاہی دیوان میں کئی دہائیوں تک خدمات انجام دینے کے بعد وہ تمام سرکاری ذمے داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے۔
شہزادہ فلپ گزشتہ چند سالوں میں دل کے مسائل اور بعض دیگر امراض کا شکار ہو چکے ہیں تاہم عمومی طور پر وہ ابھی تک اچھی صحت کے مالک ہیں۔انہوں نے نومبر 2017 میں ملکہ الزبتھ کے ساتھ شادی کی 70 ویں سالگرہ منائی تھی۔ اس موقع پر برطانیہ کی ملکہ نے اپنے شوہر کو ایک چٹان قرار دیا تھا جس پر وہ انحصار کرتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button