پنجابشہر شہر

ملکوال میں کم عمر لڑکوں کو اغواءکے بعد برہنہ ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے 15 رکنی گروہ کا انکشاف،

منڈی بہاوالدین (ویب ڈیسک) ملک وال میں کم عمر لڑکوں کو اغواءکے بعد برہنہ ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے 15 رکنی گروہ کا انکشاف، پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی۔
منڈی بہاوالدین کے علاقے ملک وال میں 15 سے زائد اوباش نوجوانوں نے جھولے لعل نامی گروپ بنا رکھا ہے، جو کم عمر لڑکوں کو اغواءکر کے زیادتی کا نشانہ بناتا ہے اور ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا ہے۔
محلہ قصاباں کے رہائشی محمد رمضان کا بیٹا سیف الرحمن بھی اسی گروپ کا نشانہ بنا۔ گروپ کے افراد نے سیف الرحمن کو اغواءکیا اور زیادتی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔ متاثرہ لڑکے کے والد رمضان نے بتایا کہ میرے بیٹے کے علاوہ بھی متعدد بچوں کو یہ گروپ اغواءکر کے ویڈیوز بنا کر بلیک میل کر رہا ہے، جس کیخلاف پولیس تا حال کارروائی نہیں کر رہی۔جھولے لعل گروپ کے 3 سرغنہ ہیں، جن میں ارسلان شاہ، ارسلان موچی اور زین شاہ شامل ہیں۔
دوسری طرف فوٹیج منظر عام پر آنے کے باوجود تاحال پولیس کسی بھی ملزم کو پکڑ نہیں سکی۔ تاہم میڈیا کے نوٹس میں آنے کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button