پنجابشہر شہر

ملزمان صلح کیلئےدباؤ ڈال رہے ہیں، اہلخانہ مقصود

شارع فیصل پر پولیس کی جانب سے جعلی مقابلے کا نشانہ بننے والے مقصود کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے صلح کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ ملزمان بھاگ نہ جائیں ان کے نام ای سی ایل ميں ڈالے جائیں۔
مقصود قتل کيس ميں سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آنے کے بعد اہل خانہ نے سماجی رہنما جبران ناصر کے ہمراہ پریس کلب میں پريس کانفرنس کی۔
اس موقع پر مقتول مقصود کے اہل خانہ نے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ مقصود کے وکيل جبران ناصر نے حکومتی مشينری کو آڑے ہاتھوں ليااور کہا کہ انصاف کے لیےمتاثرہ خاندان سے صرف ہمدردیاں جتائی گئیں، عملی اقدام کسینے نہیںکيا۔
مقصود کے والد شير محمد کا کہنا تھا کہ ملزمان کی جانب سے صلح کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ ملزمان بھاگ نہ جائیںانکے نام ای سی ایل ميں ڈالے جائيں۔
جبران ناصر کا کہنا ہے کہ 29 مارچ کو وزیر داخلہ سندھ کو خط لکھا گیا تھا۔ ملزمان کیلئے کہا گیا تھا کہ ڈیپارٹمنٹل انکوائری ہوگی اور نام ای سی ایل میں ڈالیں جائیں گے مگر اب تک ایسا کچھ نہیں ہوا۔
مقصود کی بہنوں بے نظير اور طيبہ نے چیف جسٹس اور نگراں وزير اعلیٰ سے انصاف فراہم کرنے کی درخواست کی۔ واضح رہے کہ مقصود کو مبینہ پوليس مقابلے ميں 20جنوری کو شارع فیصل پر قتل کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button