پاکستان

ملتان کا جلسہ ایک ڈرامہ تھا،ایک”داغی“کودربارمیں شامل کرنے کےلیے رچایاگیا:فوادچوہدری

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملتان میں ہونے والے ن لیگ کا ڈرامہ صرف ایک باغی کو دربار میں شامل کرنے کے لئے رچایا گیا تھا۔
ملتان میں ن لیگ کے عوامی اجتماع پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عوام توپہلے بھی نوازشریف کے جلسے میں نہیں آتے تھے،اب پٹواریوں نے بھی نوازشریف کے جلسے میں آناچھوڑدیاہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملتان کے باسیوں نے بھی کرپٹ خاندان سے مکمل بیزاری کااظہارکردیا۔فواد چوہدری کہتے ہیں کہ حکمران چوری کامال واپس کرنےکی تیاری کریں،آئندہ چند روز میں آپ کی تمام غلط فہمیاں دور ہوجائیں گی۔پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ کے پی میں عمران خان ایک مرتبہ پھرآرہاہے ا ورپنجاب آپ سے جان چھڑوارہاہے۔
خیال رہے ملتان میں ن لیگ کے عوامی اجتماع میںجاویدہاشمی نے مسلم لیگ ن میںدوبارہ شمولیت اختیار کی تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ میں ن لیگی ہی تھا اور اپنی پارٹی میںہی ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button