بزنس

ملاوٹ شدہ پٹرول سے گاڑیوں کے انجن خراب ہو رہے، ہنڈاکمپنی کا اوگراکو خط

کراچی 5 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
متعلقہ محکمے کو شفاف تحقیقات کی ہدایت کر دی ہیں، اگر پٹرول میں ملاوٹ ثابت ہوئی تو متعلقہ کمپنی پر بھاری جرمانہ یا لائسنس منسوخ ہو سکتا ہے، ترجمان اوگرا
ہنڈا کار کمپنی نے اوگرا کو شکایتی خط لکھا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملاوٹ شدہ پٹرول سے گاڑیوں کے انجن خراب ہو رہے ہے۔کمپنی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ تین مارکیٹنگ کمپنیوں کے پٹرول کی جانچ کی گئی ہے جس میں ملاوٹ ثابت ہوئی ہے۔ غیر معیاری پٹرول کے باعث گاڑیوں کے انجن خراب ہو رہے ہیں۔ترجمان اوگرا کے مطابق متعلقہ محکمے کو شفاف تحقیقات کی ہدایت کر دی ہیں۔ اگر پٹرول میں ملاوٹ ثابت ہوئی تو متعلقہ کمپنی پر بھاری جرمانہ یا لائسنس منسوخ ہو سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button