انٹرنیشنل

ملائیشیا کا بھارتی مبلغ ڈاکٹر ذاکرنائیک کو بھارت کے حوالے کرنے کا اعلان

کوالالمپور 11 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
بھارتی حکومت نے حوالگی کا ابھی تک مطالبہ نہیں کیااگر کہاتو حوالے کردیں گے،نائب وزیراعظم
ملائیشیا کی حکومت نے کہاہے کہ وہ بھارتی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائک کو بھارت کے حوالے کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملائشین نائب وزیر اعظم احمد زاہد حمیدی نے کہا کہ ہندوستانی حکومت کی طرف سے ذاکر نائک کو حوالے کرنے کا کوئی مطالبہ نہیں ہوا تاہم اگر مطالبہ کیا گیا تو ملائیشیا انہیں ضرور حوالے کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ ملائیشین حکام نے کہا تھا کہ وہ ڈاکٹر ذاکر نائک کو ہندوستان کے حوالے نہیں کیا جائے گا تاہم تفتیش میں وہ بھارتی حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کے لئے تیار ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ملائیشیا حکومت ہندوستان کے ساتھ تعلقات میں خرابی نہیں چاہتی۔ حکومت کو توقع ہے کہ آئندہ دنوں میں بھارتی حکومت یا انٹرپول کے ذریعہ ڈاکٹر ذاکر نائک کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button