انٹرنیشنل

ملائیشیا میں شمالی کوریا کے سفیر کو وارننگ

ملائیشیا نے شمالی کوریاکے سفیر کو کم جونگ نام کے قتل کے معاملے کی تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر وارننگ دے دی ہے۔
ملائیشیاحکام نےکہا ہے کہ کم جونگ نام کے قتل کے سلسلے میں مطلوب شمالی کوریا کے سفارت کار نے تعاون نہ کیا تو ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے جاسکتے ہیں۔
ملائیشیا حکام کا مزید کہناتھاکہ شمالی کوریا کے سفارت کار ہیون کوانگ سانگ اگر تفتیش میں تعاون نہیں کریں گے تو دوسرے مرحلے میں ان کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے جائیں گے۔
ملائیشین پولیس نے قتل میں ملوث 8 شمالی کورین افراد پر شک ظاہر کیا ہے ،جس میں سے 4 اپنے ملک واپس جا چکے ہیں۔
دوسری جانب کم جونگ نام قتل کے سلسلے میں گرفتار انڈونیشی خاتون کا کہنا ہے کہ انہیں یہ ’شرارت‘ کرنے کے لیے صرف 90 ڈالر کی رقم دی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button