ملائیشیاء میں پاکستانی کاروباری حضرات کے لئے بے شمار کاروباری مواقع موجود ہیں- سید نوزیربن سید یوسف
گوجرانوالہ06مئی 2017ء
ملائیشیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن سید نوزیربن سید یوسف نے کہا ہے کہ ملائیشیاء میں پاکستانی کاروباری حضرات کے لئے بے شمار کاروباری مواقع موجود ہیں ۔ضرورت اس امر کی دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود اور معلومات کا تبادلہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے ۔اس لحاظ سے دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس بہتر کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملائیشیاء کے 15رکنی تجارتی وفد کی قیادت کرتے ہوئے چیمبرآف کامرس کے اراکین سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ چند دن قبل میں نے ’’میڈ ان گوجرانوالہ ‘‘ صنعتی نمائش کا وزٹ کیا اس نمائش میں میں لگائی گئی مصنوعات کی کوالٹی نہایت شاندارتھی بلاشبہ ملائیشیا کے کاروباری حضرات کیلئے بھی پاکستان ایک بہتری مارکیٹ ثابت ہو سکتی ہے ۔صدر چیمبر سعید احمد تاج نے ملائیشین تجارتی وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ ملائشیااور پاکستان میں دیرینہ مضبوط اوربرادران تعلقات ہیں ۔ملائیشیا کے کاروباری حضرات ہمیں اپنی ضررویات کے بارے میں آگاہ کریں گوجرانوالہ میں وہ تمام مصنوعات تیار کی جاتی ہیں جن کی ملائیشین کاروباری حضرات ڈیمانڈ کریں ۔اس موقع پر سینئر نائب صدر شیخ عبدالرؤف سابق صدر اخلاق احمد بٹ ،گجرات چیمبر کے صدر شیخ ابرار کے علاوہ کاروباری برادری کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔
ڈپٹی ہیڈ آف مشن ملائیشیاسید نوزیربن سید یوسف نے کہا کہ گوجرانوالہ میں تیار ہونے والی مصنوعات کی ملائیشیا میں تشہیر ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں چیمبر کے اراکین پر زور دیا کہ وہ ملائشیا میں ہونے والے ٹریڈ فیئرز اور صنعتی نمائشوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ میں ملائیشین حکومت سے اپیل کرونگاکہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان فری ٹریڈ ایگرمنٹس کو زیادہ سے زیادہ ترجیحی دی جائے تاکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی منڈیوں تک رسائی حاصل کر سکیں۔