کھیل

مقبول ریسلر کی ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی کا امکان

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
اگر چند مقبول ترین ریسلرز کا ذکر کیا جائے تو جان سینا، انڈر ٹیکر، بروک لیسنر اور رومن رینز کے ساتھ سی ایم پنک کا نام بھی قابل ذکر ہوگا جو کہ ڈبلیو ڈبلیو ای چھوڑ کر جاچکے ہیں۔
مگر اب ایسے امکانات نظر آرہے ہیں کہ اس مقبول ریسلر کی ایک بار پھر ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی ہوسکتی ہے۔
2014 میں سی ایم پنک نے ڈبلیو ڈبلیو ای کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اس وقت خیال کیا جارہا تھا کہ اب ان کی واپسی ناممکن ہے۔
تاہم یو ایف سی کے پہلے مقابلے میں بدترین ناکامی کے بعد سے وہ فارغ ہیں اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے سی او او ٹرپل ایچ انہیں واپس لانے کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔
امریکی جریدے فوربس کی رپورٹ کے مطابق ٹرپل ایچ کئی ایسے ناراض بڑے ناموں کو واپس لانے میں کامیاب رہے ہیں جن کے بارے میں خیال تھا کہ وہ کبھی اس کمپنی کا دوبارہ حصہ نہیں بنیں گے۔
ڈبلیو ڈبلیو ای کی اب بھی خواہش ہے کہ اس مقبول ریسلر کی واپسی ہو اور اس کے خیال میں ٹرپل ایچ اس میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔
ٹرپل ایچ کی کوششوں سے کرٹ اینگل، الٹی میٹ وارئیر اور بریٹ ہٹ مین ہارٹ کو کمپنی واپس لانے میں کامیاب ہوئی۔
سی ایم پنک کا کہنا ہے کہ وہ یو ایف سی کیرئیر کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں مگر ایک بار پھر ناکامی ان کے لیے ایم ایم اے میں آگے بڑھنے کے مواقع ختم کردے گی۔
سی ایم پنک نے بھی حال ہی میں ایک انسٹاگرام فوٹو شیئر کی جس میں اپنا 2011 کا مقبول ڈبلیو ڈبلیو ای پرومو کا حوالہ دیا گیا۔
انہوں نے حال ہی میں دیگر ریسلرز کے ساتھ ایک کنونشن میں بھی شرکت کی تھی اور ثابت کیا تھا کہ ریسلنگ ان کی زندگی سے خارج نہیں ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button