مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کے درمیان کچھ غلط معلومات اور اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں،بھارتی آرمی چیف
حیدرآباد 18 جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈا)
عنقریب کشمیری نوجوانوںکو سمجھ آجائے گا کہ وہ جو کررہے ہیں وہ انکی ریاست اور عوام کیلئے اچھا نہیں ہے بھارتی مسلح افواج چاہتی ہے کہ کشمیری نوجوان معمول کی زندگی گزاریں، جنرل بیپن راوت کا تقریب سے خطاب
بھارتی آرمی چیف جنرل بیپن راوت نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کے درمیان کچھ غلط معلومات اور اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں جس کی وجہ سے نوجوان نسل اسلحہ اٹھا رہے ہیں، عنقریب کشمیری نوجوانوںکو سمجھ آجائے گا کہ وہ جو کررہے ہیں وہ انکی ریاست اور عوام کیلئے اچھا نہیں ہے، بھارتی مسلح افواج چاہتی ہے کہ کشمیری نوجوان معمول کی زندگی گزاریں۔
ہفتہ کو بھارتی میڈیاکے مطابق حیدرآباد کے علاقے دندیگل میں ائیرفورس اکیڈمی (اے ایف اے )کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل بیپن راوت نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کے درمیان کچھ غلط معلومات اور اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں جس کی وجہ سے نوجوان نسل میں کچھ لوگ اسلحہ اٹھا رہے ہیں۔بھارتی آرمی چیف نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ عنقریب کشمیری نوجوانوںکو سمجھ آجائے گا کہ وہ جو کررہے ہیں وہ انکی ریاست اور عوام کیلئے اچھا نہیںہے ۔مسلح افواج چاہتی ہیں کہ کشمیری معمول کی زندگی بسر کریں۔جنرل بیپن نے مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کو کنٹرول کرنے میں مسلح افواج کی کوششوں کی تعریف کی اور اپنے اس موقف کہ ریاست میں بدامنی صرف بعض حصوں تک محدود ہے کا اعادہ کیا۔