انٹرنیشنل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید

سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید ہوگئے.
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، نوجوانوں کو محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا جب کہ بھارتی بربریت کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔
نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں بھارتی فوج کے خلاف مظاہرے کیے گئے جس پر بھارتی فورسز کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جب کہ بڈگام میں موبائل و انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button