ایڈیٹرکاانتخاب
مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنمامیرواعظ عمرفاروق اوریسین ملک گرفتار
مقبوضہ کشمیر: 16 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
کشمیری رہنماؤں کی گرفتاری پر مارچ میں کشمیریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور بھارتی ریاستی دہشتگردی کے خلاف احتجاج کیا۔ مشتعل مظاہرین نے آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے جیلوں میں قید بے گناہ کشمیریوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔میرواعظ عمر فاروق سمیت دیگر رہنماؤں نے بھارتی فوج کی جانب سے چادراور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے اور خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں پولیس راج نافذ کردیا گیا ہے، کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی وادی میں بھارتی ہندو شدت پسند تنظیم آر ایس ایس کے نظریات کے فروغ کا کام کررہی ہیں