انٹرنیشنل

مقبوضہ کشمیر، عدالت عالیہ نے 20افرادپرکالے قانون کے نفاذ کو کالعدم قراردیا ،فوری رہائی کا حکم جاری

سرینگر 30 اکتوبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
مقبوضہ کشمیر میں عدالت عالیہ نے غیرقانونی طورپر نظربند 20افرادپر کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے نفاذ کوکالعدم قراردے کر ان کی فوری رہائی کا حکم جاری کیاہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق عدالت کے الگ الگ بنچوں نے نظربندوں کے وکلاء ایڈووکیٹ میر شفقت حسین، ایڈووکیٹ واجد حسیب اور شاہ عاشق کے دلائل سن کر مذکورہ افراد کی نظربندی کو کالعدم قراردیا۔
جن افراد کی کالے قانون کے تحت نظربندی کو کالعدم قراردیا گیاہے ان میںمحمد یونس بٹ، محمد رفیق، جاوید احمد راتھر، مدثر احمد خان، تنویر احمد،محمد یونس داس، عبدالمجید، شبیر احمد پرے، ظہور عباس لون، ریاض احمد ڈار، محمد سیدشاہ، سجاد احمد ، غلام نبی گوجری، بشیر احمدراتھر، بشیر احمد شیخ، رئوف احمد، جاوید احمد خان، غلام محمد خان ، اشفاق احمد صوفی اور رئیس احمد شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button