انٹرنیشنل

مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کے امریکی صدر کے فیصلے پر اتفاق نہیں کرتی ، برطانوی وزیراعظم تھریسا مئے

لندن 8 دسمبر 2017
(منور علی شاہد بیورو چیف جرمنی نیوز وائس آف کینیڈا)
برطانوی وزیراعظم تھریسا مئے نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس اسرائیلی دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کے فیصلے پر اتفاق نہیں کرتی اور کہا کہ اس سے امن کوششوں میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔بدھ کو ایکی بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم امریکی سفارتخانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے اور مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ اس سے خطے میں امن کیلئے امکانات میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی سفارتخانہ اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ہی رہے گا اور ان کی حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت کا فیصلہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات کے ذریعے کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل اور فلسطین کا مشترکہ دارالحکومت رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم مشرقی بیت المقدس کو مقبوضہ فلسطینی علاقے کا حصہ سمجھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button