انٹرنیشنل

مقبوضہ بیت المقدس احتجاج، شہداءکی تعداد 52ہوگئی

امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ فائرنگ اور گولہ باری سے اب تک 52 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ پٹی سے ملحقہ سرحد پر اکھٹے ہونے والے ہزاروں فلسطینیوں پر شدید اندھادہند فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 2410 فلسطینی شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے درجنوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
ادھر اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب ریاض منصور نے بتایا ہے کہ اسرائیلی درندگی سے شہید ہونے والوں میں 16 بچے بھی شامل ہیں۔
دریں اثناء اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر اسرائیلی جنگی طیاروں نے بمباری بھی کی ہے اور حملے میں پانچ ملٹری ٹریننگ سینٹرز کو نشانہ بنایا گیا جبکہ غزہ کی پٹی کے سرحدی علاقے میں پرتشدد مظاہروں کے ردعمل میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button